شیعہ جوانوں کی جبری گمشدیوں کے خلاف ملتان میں احتجاجی ریلی

22 مئی, 2022 12:29

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ملتان میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت المسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان جوہر عباس، مولانا غلام جعفر انصاری اور فخر نسیم صدیقی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایک بار پھر ہمارے بے گناہ جوانوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ اگر ان نوجوانوں کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے ورنہ رہا کیا جائے۔ رات کی تاریکی میں چوروں کی گھروں میں گھسنا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا کہاں کا قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او نے ہمیشہ ولی خدا کی اطاعت کرتے ہوئے باطل طاغوتی و شیطانی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی، علامہ مقصود ڈومکی

مسنگ پرسن توقیر مہدی کے والد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کے ایما پر ہمارے بچوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو یہ حکومت اپنی موت مر جائے گی، ڈویژنل صدر آئی ایس آئی ملتان جوہر عباس نے کہا کہ ہمارے لاپتہ نوجوانوں کا قصور بتایا جائے۔ ایک سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، پاکستان کے محب وطن شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ اگر ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کریں گے۔ ریلی میں سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی، مرزا وجاہت علی، عمران حیدر اور دیگر موجود تھے۔

12:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top