دنیا

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا

شیعیت نیوز: بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔

یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے لئے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یاسین ملک گزشتہ 3 سال سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

بھارتی فورسز اورجیل حکام کے تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔ عدالت نے فاروق احمد ڈار، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت دیگر کشمیری حریت رہنماؤں پربھی فردجرم عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں اور ہمیں اپنی مزاحمت پر یقین ہے، سربراہ علی دموش

دوسری جانب عام دنوں کی نسبت آج ہزاروں افراد جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیان واپی مسجد پہنچے تھے۔ مسجد کے اندر جگہ کی کمی کی وجہ سے وشوناتھ دھام کے گیٹ نمبر چار کے باہر جمع نمازیوں کو واپس جانے کو کہا گیا تھا اور گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں کچھ دیر تک افراتفری کی صورتحال رہی۔

خیال رہے کہ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں جمعہ کی نماز کے حوالے سے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ایک خط جاری کرکے نمازیوں سے درخواست کی تھی کہ لوگ جمعہ کی نماز کے لئے کم تعداد میں گیان واپی مسجد آئیں۔ اس اپیل کا زیادہ اثر نہیں ہوا اور آج بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنے گیان واپی مسجد پہنچے۔

سروے کے بعد عدالت کے حکم سے گیان واپی مسجد کے وضو کی جگہ اور بیت الخلاء پر نو تالے لگا کر اسے سیل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیان واپی مسجد میں نمازیوں کی بھیڑ عام دنوں سے کچھ زیادہ ہوتی تھی۔

اس سلسلے میں گیانواپی مسجد کی نگرانی کرنے والی انجمن انصافیہ مسجد کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین نے ایک اپیل جاری کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گیان واپی کا معاملہ عدالت میں ہے۔ وضو خانہ اور بیت الخلاء سیل ہونے کی وجہ سے نماز کے لئے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لئے اپنے علاقے میں نماز ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button