اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں شیعہ مخالف پالیسیاں جاری، 2 بحرینی جوانوں کو سزائے موت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں شیعوں کے قتل عام کی سیاست کے تحت 2 بحرینی جوانوں کو سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی ہے۔

سعودی عرب میں ایک مدت سے شیعوں کو موت کی سزا کا سلسلہ تیز ہو گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں جاری جبکہ شیعہ قتل عام میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم

صوت المنامہ کے مطابق، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بحرین کے ان دو جوانوں پر بنا ثبوت کے سعودی عرب کی سرزمین پر تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ”جوانان 14 فروری“ نامی تنظیم نے سعودی عرب کے سپریم کورٹ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری سعودیوں کی تخریبی سیاست کو روکنے کے لئے سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں : بغیر ثبوت الزامات ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش ہے، ایرانی سفارت خانہ

اس تنظیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق ثامر اور جعفر سلطان کو موت کی سزا کے ظالمانہ حکم پر عمل کو رکوایا جائے۔ اس وقت ان دونوں بحرینی جوانوں کی جان کو خطرہ ہے، جس کی وجہ سعودی سپریم کورٹ کا ظالمانہ حکم ہے۔

سعودی حکومت نے شیعہ اکثریت والے قطیف علاقے کے دسیوں شیعوں کو موت کی سزا دینے کے بعد، کچھ دن پہلے 2 مزید سعودی شیعوں کو موت کی سزا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button