لبنان

بوکھلاہٹ کا شکار امریکہ نے حزب اللہ پر مزید نئی پابندیاں عائد کردیں

شیعیت نیوز: امریکہ نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو حزب اللہ لبنان کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں آیا ہے، ”وزارت خزانہ کے اثاثہ کو کنٹرول کرنے والے شعبے نے لبنانی تاجر احمد جلال رضی عبد اللہ، انکے پانچ اسسٹنٹ اور عراق و لبنان میں ان کی 8 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ “

یہ بھی پڑھیں : عراق کے قصاب سابق امریکی وحشی صدر جارج ڈبلیوبش نے عراق پر حملے کو بلاجواز اور وحشیانہ قرار دے دیا

اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ آمدنی اور تجاری سرمایہ کاری کے لئے قانونی کمپنیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

امریکہ نے لبنان کے کئی بینکوں اور شخصیتوں پر بھی حزب اللہ کے ساتھ تعلقات کے الزام میں پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکہ نے یہ فیصلہ ایسی حالت میں لیا ہے کہ حزب اللہ، لبنان میں عوامی مقبولیت کی حامل ایک اہم سیاسی پارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت سے تعلقات، خطے کو اس کے حوالے کرنے کا پیش خیمہ ہے، بدر الدین الحوثی

لبنان میں سیاسی مبصرین بارہا امریکی اقدامات کی مذمت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا لبنان میں امن و پائداری نیز خطے میں دہشت گرد و انتہاء پسند گروہوں کے خلاف جدو جہد میں اہم کردار رہا ہے۔

مزاحمتی مورچے کے اہم رکن کی حیثیت سے حزب اللہ لبنان کا امریکی-صیہونی کرتوتوں اور سازشوں سے نمٹنے میں نہایت اہم اور مؤثر کردار ہے اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی تمام تر سازشوں اور مداخلتوں کے باوجود حزب اللہ نے قابل توجہ کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button