مقبوضہ فلسطین

طولکرم میں اسرائیلی قابض افواج یونیورسٹی طلبہ پر چڑھ دوڑی، 10 فلسطینی اغوا کرلیے

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض افواج نے طولکرم کے علاقے میں فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات پر چڑھ دوڑی۔ آنسو گیس کی شدید فائرنگ سے متعدد طلبہ شدید متاثر ہوئے جنہوں نے سانس لینے میں مشکل کا سامنا کیا۔

اسرائیلی قابض افواج کل دوپہر کو حملہ آور ہوئی۔ طلبہ کا تعاقب کیا۔ فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور شدید آواز پیدا کرنے والے بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طولکرم کے مغرب میں بھی فلسطینی آبادی اور فوج میں ایسی ہی صورت حال پیدا ہوگئی لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا ایک اور اسکینڈل، شہید شیرین ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات منسوخ کردی گئیں

دوسری جانب اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے اور یروشلم میں جمعرات کی رات اور علی الصبح 10 فلسطینی ان کے گھروں سے اغوا کرلیا۔

بیت اللحم میں قابض افواج نے توفیق کے خاندان سے عبیدیہ میں دو نوجوان اغوا کرلیے۔ ایک اور فلسطینی لڑکے کو القدیر ٹائون سے اٹھا لیا ہے۔

بیت رائمہ رام اللہ سے بھی چھاپوں میں چار مزید نوجوان اٹھا لیے گئے اور انہیں قید کرلیا گیا۔ ٹاؤن میں فوج اور مقامی آبادی کے درمیان تصادم کی خبریں بھی آئی ہیں۔ فوج نے یہاں براہ راست فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

نابلس شہر میں بھی شواہنہ کے خاندان سے ایک شہری اغوا کرلیا گیا یہ اغوا رفیدیہ کے علاقے سے کیا گیا۔ فوج نے نابلس شہر کے قریب مہاجر کیمپ میں متعدد گھروں پر دھاوا بول کر سامان تباہ و برباد کردیا تاہم کوئی فرد پکڑا نہیں گیا۔ یہ واقعہ عین بیت الماء میں پیش آیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقع عین بیت الماء میں ہوا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے بھی قابض فوج نے دو جوانوں کو قلندیہ مہاجر کیمپ بیدو ٹائون سے اغوا کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button