مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے قاتل اسکواڈ پھر متحرک کردیے، اسماعیل ھنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی حلقوں اور عالمی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی قیادت کو قتل کرنے کی پالیسی دوبارہ شروع کر دی اور قاتل اسکواڈ پھر متحرک کردیے ہیں۔

اناضول نیوز ایجنسی نے اسماعیل ھنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے سربراہ نے عالمی رہنماؤں اور فلسطینی حلقوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی شخصیات قتل کرنے کی پالیسی پھر شروع کردی ہے۔ اس پالیسی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

اس ماہ کے آغاز میں بہت سے اسرائیلی رہنماؤں نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملوں کی آڑ میں قاتل اسکواڈ کی مدد سےغزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ السنور کو قتل کردیا جائے۔

حماس کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اس پالیسی کے نئے سرے سے عمل درآمد کے مضمرات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں کے مشرقی بینک میں تازہ سلسلے میں سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں میں الاقصیٰ مسجد میں داخلے نے صورت حال مزید ابتر بنادی ہے۔ یہ سلسلہ پورے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں پھیلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قبۃ الصخرہ مسمار کرنے کا مطالبہ آگ سے کھیلنے کے متراف ہے، حماس

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فوج، مغربی کنارے کی کارروائیوں میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں مسلح تصادم میں فوج کے خصوصی یونٹ کے ایک افسر کے زخمی ہونے کے بعد، فوج ویسٹ بینک میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔

صیہونی چینل- 12 نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کا منصوبہ مغربی کنارے میں بڑے آپریشنز میں شوٹنگ کے طریقے کو تبدیل کرنے کا ہے۔

عرب- 48 ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ درجنوں فلسطینی بندوق بردار اسرائیلی فورسز پر فائرنگ میں مصروف تھے اور اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے فائرنگ کی سطح کو بڑھانا ضروری ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹص نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج، اپنے فوجی بھائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کے استعمال اور جنین میں مسلح فلسطینیوں پر فائرنگ کے امکانات پر پر غور کر رہی ہے۔

اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ مغربی کنارے میں مسلح تصادم کے دوران جنگی ہیلی کاپٹروں کا استعمال ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے لیکن یہ معمول کا حصہ نہيں رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button