ایرانی مسلح افواج کا جاسوسی ڈرونز کی تیاری پر دیگر ممالک سے تعاون

19 مئی, 2022 11:03

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں مختلف قسم کے ڈرونز کی تیاری میں سر فہرست ہونے سے اپنی ملک کی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور ہمارا ملک جاسوسی ڈرون کی تیاری پر دیگر ممالک سے تعاون کرسکتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران سرکاری ٹی وی کی نیوز چینل سے ایک انٹرویو کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے حالیہ دورہ تاجکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل محمد باقری کے اس سفر کے دوران، تاجکستان میں جاسوسی ڈرونز تیار کرنے کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا گیا۔

بریگیڈئیر جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ ڈرونز کی تیاری میں ایران کی صلاحیتوں کی وجہ سے یہ فیکٹری صرف جاسوسی ڈرونز کو تیار کرے گی جو ہمارے علاقائی تعاون میں بہت موثر ثابت ہوگا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقے میں مختلف قسم کے ڈرونز کی تیاری میں سر فہرست ہونے سے اپنی ملک کی تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن دوسرے ممالک کے حوالے سے، ہمارے پاس فی الحال ان ممالک میں جاسوسی ڈرون کی برآمد یا پیداوار کے لیے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کی حفاظتی ٹیم اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع

دوسری جانب مستقبل قریب میں ایرانی وزیر خارجہ بغداد میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جلد ہی عراق میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں، مستقبل قریب میں ہمارے اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوگی۔

کریمی قدوسی نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ امور اور سفارت خانوں کے کھولنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل بالخصوص یمنی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

7:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top