مشرق وسطی

بادشاہ عمان نے ایران سے تعاون کے فروغ کی حکومتی ہدایت دی

شیعیت نیوز: بادشاہ عمان ہیثم بن طارق نے اسلامی جمہوریہ ایران سے باہمی تعاون بڑھانے کا حکومتی حکم جاری کردیا۔

عمان سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، بادشاہ عمان ہیثم بن طارق نے ایک شاہی ہدایت کے ذریعے عمان اور ایران کے درمیان بحری نقل و حمل کے تعاون کے معاہدے کی منظوری دی۔

عمان سرکاری نیوز ایجنسی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کے معاہدے پر 8 دسمبر 2019 کو تہران میں دستخط ہوئے تھے۔

عمانی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ نجی کمپنیوں کے 30 نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ایرانی تجارتی وفد، بندرگاہوں کی تنظیم اور ایران کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ کے نمائندوں کے ساتھ، گزشتہ پیر کو عمانی دارالحکومت مسقط کا سرکاری دورہ کیا۔

مذکورہ نمائندوں نے اس دورے کے دوران عمانی فریقین کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ عمانی منڈیوں سے واقفیت سے متعلق مذاکرت کیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کی حفاظتی ٹیم اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع

ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ جو دورہ عمان پر ہیں، نے بدھ کے روز عمان میری ٹائم ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او سے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ میری ٹائم ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی۔

علیرضا پیمان پاک نے عمانی فریق کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان جہاز رانی اور نقل و حمل کی سہولیات خاص طور پر خطے کے ممالک کے درمیان سامان کی ترسیل کے شعبے میں تعاون کی راہ کو ہموار کرنے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ عمان کے آزاد تجارتی معاہدوں اور خطے کے 1.5 ٹریلین ڈالر کے تجارتی حجم کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور عمان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور دونوں فریقوں کے درمیان برآمدات اور ٹرانزٹ آپریشنز کو انجام دینے کے امکانات پر زور دیا۔

پیمان پاک نے تجارتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا کر، خاص طور پر جہاز رانی، بین الاقوامی نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے شعبے میں، اور "نارتھ-ساؤتھ” ٹرانزٹ کوریڈور کو فعال کر کے علاقائی منڈی میں دونوں ممالک کا حصہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیز ملاقات میں موجود عمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین "صالح جمعہ” نے کہا کہ بینکنگ، شپنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے مسائل کے باوجود دونوں فریق تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور عمان کے درمیان 20 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ایک ارب 336 ملین ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button