ایس یوسی رہنما علامہ اسداقبال زیدی کا کراچی میں حالیہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

17 مئی, 2022 14:26

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ کھارادر میں ہونے والے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: امام جعفرصادقؑ کے دور میں اسلامی افکار و نظریات کی ترویج اور علمی بحث و مباحثوں سے اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات کو فروغ حاصل ہوا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی اور زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

 

12:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top