لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم کے 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

17 مئی, 2022 12:59

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے اسلام آباد اور ملتان میں بھی دھماکوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان لاہور میں مزید دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ ملزمان کو بلوچستان سے خصوصی اہداف دیکر لاہور بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم سندھ سیکریٹریٹ کے تحت کراچی میں عید ملن پارٹی اور عشائیہ کا اہتمام

ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے دھماکے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کی ایماء پر کیا۔ دہشتگردوں سے ڈیٹو نیٹر، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔ 20 جنوری کو انارکلی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری 2 کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی۔

4:24 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top