اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری، کالعدم تنظیموں سمیت لشکر جھنگوی کے 4 ارکان گرفتار

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف اضلاع میں 18 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 کارکنان اور 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 18 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں فضل الٰہی منحرف تنظیم لشکر جھنگوی تین سو تیرہ بریگیڈ، محمد یاسر بشیر ٹی ٹی ایس، عبداللہ خان ٹی ٹی پی اور بلال قاسم ٹی ٹی پی شامل ہیں۔ جن کے خلاف تین ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق 400 گرام دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی، حفاظتی فیوز 8 فٹ، پرائما کورڈ 3 فٹ، 2 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 6 ممنوعہ کتابیں، 11 ممنوعہ مواد، موبائل فونز، 14 ہزار 910 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مقامی پولیس کے ساتھ مل کر 427 کومبنگ آپریشنز کئے گئے اور اس دوران 14 ہزار 935 افراد کو چیک کرکے 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 29 ریکوری کیساتھ 48 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی لاہور میں احتجاجی ریلی

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فورسز کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button