دنیا

یوم النکبہ پر لندن، پیرس، ویانا سمیت مختلف جگہوں پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: یوم النکبہ کی 74ویں برسی پر یورپ کے مختلف ملکوں کی دارالحکومت میں عوام نے سڑکوں پر آکر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور شہید فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی مذمت کی۔

فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے النکبہ کی 74ویں سالگرہ کی یاد میں اتوار کو لندن میں برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے 10 ہزار سے زائد ہجوم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی تصوایراٹھا کر اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی مذمت میں نعرے لگائے۔

یہ مظاہرہ برطانیہ میں فلسطین کے لیے کام کرنے والی بڑی تنظیموں کے اتحاد کی دعوت پر کیا گیا۔

اس اتحاد میں فلسطین یکجہتی مہم (PSC)، برطانیہ میں فلسطینی فورم (PFB)، فرینڈز آف الاقصیٰ آرگنائزیشن (FOA)، سٹاپ دی وار کولیشن (StW)، اور کولیشن اگینسٹ نیوکلیئر ویپنز (CND) شامل ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ زارا سلطانہ نے اپنے نام اور برطانویوں کی جانب سے صحافی ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسرائیلی افواج کے تشدد اور حملوں میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے علم بردار کہاں ہیں؟۔ نام نہاد جمہوریت پسند اور انسانی حقوق کے علم برداروں کو یوکرین پر روسی حملہ یاد رہتا ہے مگر انہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی کوئی فکر کیوں نہیں ہوتی؟۔

اپنی طرف سے اینٹی نیوکلیئر الائنس کی کیٹ ہڈسن نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا جرم ہے اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام پر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا یوم نکبہ پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہ صرف اس بربریت کی مذمت کرتی ہوں بلکہ ان غیر انسانی واقعات میں برطانیہ کے ملوث ہونے کی بھی مذمت کرتی ہوں۔

Jewish Alliance for Peace کے ایک رہنما نے اسرائیلی آباد کاری، نکبہ، فلسطینیوں کی ان کے گھروں اور زمینوں سے بے گھر کرنے، ان کے بچوں پر تشدد، غزہ کے محاصرے اور مسلسل بمباری کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی یوکرین کی جنگ کی طرح مذمت کی جانی چاہیے۔اسٹاپ دی وار کولیشن کے اینڈریو مورے نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جب کہ اسرائیل آئے روز اپنی مجرمانہ نسل پرستانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

اسی طرح کا مظاہرہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہوا جس میں عوام نے فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری اسرائیل کے جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے یوم النکبہ کی چوہترویں برسی پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے صیہونی دہشت گردوں کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کی۔

اسی طرح کا مظاہرہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپنہیگن میں بھی منعقد ہوا جس میں عوام نے یوم النکبہ کی یاد منانے کے ساتھ ہی فلسطینی خاتون نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں قتل کی پر زور مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button