اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے جید اہل سنت علماو قائدین کی عظیم الشان وحدت کانفرنس میں شرکت ، علامہ راجہ ناصرعباس کو ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ دین اسلام ہمیں خدا کی رسی کو مل کر مضبوطی سے تھامے رکھنے کی تلقین کرتا ہے، پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے دینی طبقات کا اکھٹا ہونا ناگزیر ہے

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشیعہ سنی علماء و قائدین بشمول سربراہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری،مفتی گلزار نعیمی ودیگر نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے انتخاب کو ملک اور امت مسلمہ کے لئے باعث خیر برکت قرار دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، طویل عرصہ سے ان کے ساتھ ملی یکجہتی کونسل کے فورم پر کام کا موقع ملا انہیں علم اور تعلم کے لئے ہمیشہ فکر مند پایا ہےان کا انتخاب ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی سیاسی دانشمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

جماعت اہلحدیث کے امیرضیا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا درک کرتے ہوئے فکری ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔فکری انتشار کا خاتمہ حکم ربی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ساتھ مختلف نشستیں رہی ہیں ان کی محفل سے اٹھنے کا دل نہیں کرتا علوم کا سرچشمہ ہیں ، ان جیسی شخصیت کو ایم ڈبلیوایم کا تاحیات سربراہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جید اہل سنت علماو قائدین کی عظیم الشان وحدت کانفرنس میں شرکت ، علامہ راجہ ناصرعباس کو ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ وحدت کانفرنس کے انعقاد اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں اتحاد امت کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ہمیں مل کر استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ دین اسلام ہمیں خدا کی رسی کو مل کر مضبوطی سے تھامے رکھنے کی تلقین کرتا ہے، پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے دینی طبقات کا اکھٹا ہونا ناگزیر ہے ۔ اسلام کی خدمت اور اتحاد امت کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔

شیعہ علماء پاکستان کے صدر سید حسنین گردیزی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کی بنیاد دین ہے۔شیعہ علماء اتحاد و اخوت کو اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے اس کے لیے کوشاں ہیں۔مسلمان جتنے ایک دوسرے کے قریب ہوں گے ان کامستقبل اتنا ہی زیادہ روشن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button