علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ایم ڈبلیوایم کے پہلے دستوری چیئرمین منتخب ہوگئے

15 مئی, 2022 13:11

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن برائے انتخاب چیئرمین کا اسلام آباد میںخوش اصلوبی سے انجام پاگئے ۔اراکین شوریٰ عمومی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کوآئندہ تین سال کیلئے پہلا دستوری چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان منتخب کرلیا ۔ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے نومنتخب چیئرمین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم کے نئےچیئرمین کے انتخاب کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز اراکین شوریٰ نے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کو بھاری اکثریت سے نیا چیئرمین منتخب کرلیا ، نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا اور ان سے حلف لیا۔ کارکنان اور عہدیداران کے جذبات دیدنی تھے ، فضاء لبیک یا حسینؑ اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس مستعفیٰ ، مجلس وحدت مسلمین کے دستور میں بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ شوریٰ عمومی کے سامنے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ سید باقرعباس زیدی کے نام بطور امیدوار برائے چیئرمین پیش کیئے گئے تھے۔ اراکین شوریٰ عمومی نے کثریت رائے سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب کیا ۔

7:03 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top