اہم ترین خبریںپاکستان

مقتدر قوتوں کی آنکھ مچولیاں پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے جا رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔پانی کے بحران کے خاتمہ کے لیے بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چولستان میں پانی کی کمی سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جماعت پوری کابینہ سمیت ڈیکٹیشن لینے لندن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔چولستان سے ڈیرہ بگتی تک پانی کی شدید قلت کسی بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل جانے اور جان قربان کرنے کوتیارہوں لیکن امریکی غلامی کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔پانی کے بحران کے خاتمہ کے لیے بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں ۔یہ وقت حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں کا نہیں بلک قوم کو درپیش سنگین مشکلات سے نجات دلانے کا ہے ،ملک کو بدترین صوتحال کا سامنا ہے ۔ مقتدر قوتوں کی آنکھ مچولیاں پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button