مشرق وسطی

شام کے شہر حلب میں داعش کے زیر استعمال سرنگ دریافت

شیعیت نیوز: شامی ذرائع ابلاغ نے حلب کے مرکز میں داعش سے تعلق رکھنے والی زیر استعمال سرنگ اور اس کے علاوہ بارودی مواد دریافت کرنے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، شام کے صوبے حلب کے متعلقہ حساس اداروں نے حلب شہر کے مرکز میں داعش دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والی ایک زیر استعمال سرنگ دریافت کی ہے۔

ان اداروں کے مطابق یہ سرنگ پرانے ’’الھال‘‘ بازار کے جنوب سے شروع ہو کر حلب کے شمال میں واقع قدیمی مسافر بس اسٹینڈ کے وسط تک چند شاخوں میں ختم ہوتی ہے اور اس کی گہرائی تقریباً تین میٹر اور قطر دو میٹر ہے

شامی نیوز ایجنسی (SANA) کے مطابق، حلب کی صوبائی کونسل کے ایگزیکٹو آفس کے رکن ’’کمیت عاصی شیخ‘‘ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زیر استعمال سرنگ کا پتہ لگتے ہی اس جگہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔

اس موقع پر شہری دفاع کے رضاکار، ملٹری انجینئرز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے، سرنگ کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ اس میں دہشت گردوں کے بارودی مواد کے تھیلے بھی موجود ہیں کہ جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے اس جگہ کو محفوظ بنانے اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقتدر قوتوں کی آنکھ مچولیاں پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے جا رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں میں ترجیح ان علاقوں پر مرکوز ہونی چاہیے جو شامی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔

شام کے صدر بشار الاسد نے زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں میں ترجیح ان علاقوں پر مرکوز ہونی چاہیے جو ان علاقوں اور دیہاتوں میں شامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔

اسد نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے چیئرمین پیٹر مورر سے ملاقات کے دوران کہا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں میں ترجیح ان علاقوں پر مرکوز ہونی چاہیے جو شامی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرے اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے مناسب حالات پیدا کرے، جیسے پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں تعاون کیا جائے۔

مورر نے اپنی طرف سے شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کی تعریف کی تاکہ کمیٹی کے کام کو بعض علاقوں میں درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے اور شامی حکومت کمیٹی کے انسانی مشن کی کامیابی کے لیے فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button