مولوی امیر خان متقی کی علماء کونسل اور افغان شیعی برادری کے کچھ بااثر شخصیات سے ملاقات

09 مئی, 2022 13:22

شیعیت نیوز: افغانستان میں طالبان کی عارضی حکومت کے ترجمان امیر خان متقی اور افغان علماء کونسل کے اراکین نے با اثرشیعہ شخصیات سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کابل کے مدرسہ خاتم النبین ص میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ۔

ملاقات میں آیت اللہ صالحی ، شیعہ علماء کونسل کے نائب سربراہ استاد محمد اکبری ، سابق وزیرٹرانسپورٹ سید محمد علی جاوید، مہاجرین کے امورکے سابق وزیرسید حسین عالی بلخی ، سید ہادی ہادی اورمختلف با اثرشیعہ شخصیات موجود تھیں ۔

افغان شیعہ علماء کونسل ، طالبان کی عبوری حکومت میں شیعوں کے کردار کی خواہاں ہےاس سے قبل بھی افغان شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے طالبان کے وفد سے ملک میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتکو کی تھی ۔

طالبان نے پندرہ اگست دوہزاراکیس سے افغانستان میں اقتداراپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک اس پرعمل نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدقسمتی سے سائبر اسپیس میں تبلیغ کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں، ابراہیم زکزاکی

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ سرزمین افغانستان سے کسی بھی ملک پر کوئی حملہ نہیں ہوتا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کے امور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن سے گفتگو میں تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے طالبان کی دلچسپی و خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اس ملاقات میں افغانستان کے امور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن نے بھی افغانستان میں معیشت، تعلیم و تربیت اور افغان عوام کے لئے روزگار کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کا اعلان کیا ۔

افغانستان میں طالبان حکام اور مختلف ملکوں کے نمائندوں اور سفارت کاروں کے درمیان اس قسم کی ملاقاتیں ایسی حالت میں انجام پا رہی ہیں کہ ابھی تک طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ البتہ طالبان اس طرح کے رابطوں کو اپنی حکومت کو عالمی برادری کی جانب سے بالواسطہ طور پر تسلیم کئے جانے سے تعبیر کرتے ہیں ۔

2:33 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top