یمن

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا صوبہ مآرب میں اگلے مورچوں کا دورہ

شیعیت نیوز: صوبہ مآرب میں اگلے مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ یمنی عوام تاریخ کے اہم موڑ پر موجود ہیں۔

فارس نیوز کے بیان الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے یمن کی مسلح افواج کے شعبہ مالیات کے ڈائریکٹر، جنرل علی احسن المطری کے ساتھ صوبہ مآرب میں اگلے مورچوں پر موجود فوج کے دستوں اور عوامی امن کمیٹیوں سے ملاقات کی۔

المسیرہ ویب نیوز کے مطابق، یحییٰ سریع نے البلق السرقی اور الجوبہ کے علاقوں کے علاوہ صوبہ مآرب کے مغرب میں کئی دوسرے علاقوں میں میدانی اور فوجیوں کے حالات سے آگاہی کے لئے یمنی جنگجوؤں سے ملاقات کی اور عید الفطر کی مناسبت سے جوانوں کو سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط کی جانب سے عید کی مبارک باد دی اور ان شخصیات کا سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد نے یمن کا تیل بردار ٹینکر قبضے میں لے لیا

اس ملاقات میں یحییٰ سریع نے دشمن کے مقابلے میں یمنی افواج کی تیاری، قربانی، مقاومت اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ یمنی عوام آج تاریخ کے اہم لمحات میں موجود ہیں۔

یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے حوالے سے مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یا تو دشمن جنگ بندی پر مکمل عملدر آمد اور امن کے لئے اپنی صاف نیت کے ساتھ خارجی افواج کے مکمل انخلاء، محاصرے اور جارحیت کا خاتمہ کرے گا یا پھر اپنی عادت کے مطابق اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا حقیقی اور مکر و فریب والا چہرہ آشکار کرے گا۔

آخر میں یحییٰ سریع نے سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے پر خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کو نقض کرنا شروع کردیا ہے اس کا مکروہ، بھیانک اور خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button