اسلام اور بالخصوص مکتب اہل بیتؑ میں اہم ترین امر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہے،علامہ عارف واحدی

09 مئی, 2022 11:10

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کڑیالہ حافظ آباد کی جامع مسجد چمن ابوطالبؑ میں تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ جس میں علاقے کے ساٹھ دینی و تربیتی مراکز کے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کئی سنٹرز کے معلمین و معلمات، علمائے کرام اور خطباء بھی موجود تھے۔ علامہ عارف حسین واحدی کے پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، جامع مسجد کے خطیب مولانا شمس الحسنین حسینی نے خطبہ استقبالیہ دیا، جس میں اس تربیتی پروگرام کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ اس کے بعد مولانا صابر حسین توحیدی نے خطاب کیا۔ آخر میں علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور خاص کر مکتب اھلبیت اطہار علیھم السلام میں اہم ترین امر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہے، انبیاء کرامؑ اور آئمہ طاہرینؑ کا یہی مشن تھا، اسی لیے علمائے کرام کو وارثین انبیاء کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا مقصد میری قوم کا مفادہے، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ اگر علمائے کرام اور پیش نماز صاحبان یہ تربیتی نظام مساجد میں چلائیں اور خلوص سے جدوجہد کریں تو معاشرے میں بڑی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے، جو درحقیقت ایک انقلاب ہوگا۔ مولانا حسینی کی یہ کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ تربیت شده بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں، مستقبل کے رہنما ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو مزید توفیق دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے پیروکار ہیں، جو باب مدینۃ العلم ہیں، ہمیں تعلیم و تربیت کے سلسلے میں بھی ہر کسی سے آگے ہونا چاہیے، ہمارے کردار اور عمل سے اپنے پیشواؤں کے کردار اور سیرتِ کی خوشبو آنی چاہیئے۔

9:44 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top