اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

میرا مقصد میری قوم کا مفادہے، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ آج میں آج آپ کے پاس کسی خاص مقصد سے آیا ہوں، میں بیس تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنیوالا ہے

شیعیت نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کردیا ہے کہ جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے، ایک ہی آواز ہوگی کہ حقیقی آزادی چاہیئے، امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میں آج آپ کے پاس کسی خاص مقصد سے آیا ہوں، میں بیس تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنیوالا ہے، شہباز شریف جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلو، بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا مخالف بیانیہ کے گنجائش نہیں، وہ سپر پاور ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان نے کہا کہ امریکی چیری بلاسم جیسا وزیراعظم چاہتے تھے، انہیں شہباز کی صورت میں مل گیا، شہبازشریف کہتا ہے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، شہبازشریف تم بھکاری ہو ،تم بزدل ،تم ڈاکو ہو، تمہاری چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑاہے، تم سوچتے ہو کہ امریکا کی غلامی کرینگے تو کسی غلط فہمی میں نہ رہو۔ عمران خان نے واضح کیا کہ میرا مقصد میری قوم ہے، میں کیوں انکے مفاد کو امریکا کیلئے قربان کروں، مسلمان قوم گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی، ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close