عراق میں امریکی جنگی طیاروں کا فضائی حملہ، دو عام شہری جاں بحق
شیعیت نیوز: پریس ذرائع کے مطابق موصل میں امریکی جنگی طیاروں کے ایک حملے میں دو عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے جنوبی علاقے بادیہ الحضر میں امریکی جنگی طیاروں کی جارحیت میں دو عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
عراق کی سکیورٹی انٹیلیجنس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے فضائی حملہ کرکے بادیہ الحضر میں دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وہ دو عام شہری اور مشغلے کے اعتبار سے چرواہے رہے ہیں جو امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں مارے گئے ہیں ۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی آپریشن ختم کئے جانے کے اعلان اور اس ملک سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل اور عراق میں فوجی موجودگی ختم کرنے کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور انجام پانے کے باوجود امریکہ اپنی من مانی کرتے ہوئے عراق میں بدستور موجود ہے اور اس کی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخ آل سعود کے سیاہ کارناموں سے پُر ہے،جنت البقیع مسمارکرکے انہوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا، علامہ صادق جعفری
دوسری جانب عراق نے ایران سے نیچرل گیس کی سپلائی کے لئے نیا معاہدہ کیا ہے۔
عراق کی وزارت توانائی کے ترجمان احمد موسی العبادی نے اتوار کو بتایا کہ ایران عراق کو روزانہ قریب 3 کروڑ کیوبک میٹر گیس کی سپلائی بڑھانے پر تیار ہے۔ انہوں نے الصباح اخبار کو بتایا کہ عراق نے ایران کو اس بات کی ضمانت دی ہے کہ توانائی کی درآمدات کی پچھلی بقایا رقم کو تین سال میں قسطوں میں ادا کردے گا۔
ایران نے سنہ 2020 کے آخر میں عراق کو روزانہ گیس کی سپلائی کی مقدار کو کم کر کے1 کروڑ کیوبک میٹر تک پہونچا دی تھی۔ ایران نے یہ قدم ملک کی قومی گیس کمپنی کے اس بیانیہ کے بعد اٹھایا جس میں اس کمپنی نے کہا تھا کہ بغداد پر اس کا 5 ارب ڈالر کا بقایا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران عراق کو ایران کی طرف سے گیس کی سپلائی یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر تک پہونچ گئی تھی۔
عراق کی وزارت توانائی کے ترجمان احمد موسی العبادی نے کہا کہ گزشتہ مہینے تہران میں گفتگو کے بعد گیس کی نئی مقدار میں سپلائی پر اتفاق ہوا لیکن یہ مقدار، گرمی کے موسم میں عراق کے بجلی گھروں کے لئے نیچرل گیس کی بڑھتی ڈیماند کے لئے کافی نہیں ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ عراق اپنے مشرقی اور شمالی حصہ میں واقع پاور پلانٹس کے لئے ضروری نیچرل گیس کے بڑے حصے کی سپلائی کے لئے ایران پر منحصر ہے۔ عراق اس حوالے سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے استثناء حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے تاکہ ایران سے نیچرل گیس کی درآمدات کو جاری رکھ سکے۔







