مغربی پٹی پر صیہونی فوجیوں کا وحشیانہ حملہ،متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائيلی فوجیوں نے آج صبح مغربی پٹی کے بعض علاقوں پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مغربی پٹی پراسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے یمں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بعض فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گرفتاربھی کرلیا ہے۔
کل رات بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی میں 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مقبوضہ فلسطین بھی میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور عرب ممالک کے حمکراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا کے مطابق، فلسطینی عوام نے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور اعلان کیا کہ مزاحمتی رہنماؤں کے قتل کا خطرہ صیہونیوں کے لیے خطے کو جہنم میں بدل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یحییٰ السنوار کو نقصان پہنچانے پر خطے میں بھونچال آ جائے گا، ابو عبیدہ
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق فلسطینی عوام نے صیہونی غاصبوں کی دھمکیوں کے جواب میں مظاہرہ کیا۔
تحریک حماس کے ایک رہنما مشیر المصری، جو السنوار کی حمایت کرنے والے ہجوم میں شامل تھے، نے بھی کہا کہ وہ ہجوم جو غزہ میں حماس تحریک کے رہنما یحییٰ السنوار کی حمایت میں سڑکوں پر نکلا، نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں المصری نے صیہونیوں کے خلاف القسام بریگیڈز کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے حتمی انتباہ سے قبل فلسطینی عوام کی مزاحمت اور عزم کی علامت قرار دیا۔
المصری نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی طرف سے یحییٰ السنوار کے قتل کی کوئی بھی کوشش آگ کا کھیل ہے۔
انہوں نے صیہونی حکام کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ القدس پر قابضین کو موقع ضائع ہونے سے پہلے مزاحمت اور القسام بریگیڈز کا پیغام مل جانا چاہیے۔
یہ ریلی، جس میں فلسطینی عوام نے یحییٰ سنوار کی حمایت اور بیعت کا اعلان کیا، جنوبی غزہ کی پٹی کے قصبے خان یونس میں نکالی گئی اور اس میں ہزاروں پرجوش فلسطینی نوجوانوں نے شرکت کی۔