امریکہ جنگ یوکرین میں براہ راست شریک ہے، روسی عہدیدار ویاچسلاؤ ولودین

09 مئی, 2022 08:57

شیعیت نیوز: ایک اعلی روسی عہدیدار ویاچسلاؤ ولودین نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ یوکرین میں براہ راست شریک ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے دوما کے اسپیکر ویاچسلاف وولودین نے، جو اکثر کریملن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، سنیچر کو ٹیلیگرام چینل پر اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی۔

روسی پارلیمنٹ کے سینئر رکن اور اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے کہا ہے کہ یوکرین میں امریکہ کے اقدامات سے نشاندھی ہوتی ہے کہ واشنگٹن اس جنگ میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر یوکرین میں عسکری کارروائیوں کی نگرانی اور انہیں وسعت دے رہا ہے اور اس طرح ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔

امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک روس کے مقابلے میں مزاحمت کے لیے یوکرین کو بھاری ہتھیاراور گولہ بارود فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بدقسمتی سے سائبر اسپیس میں تبلیغ کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں، ابراہیم زکزاکی

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کی امریکہ کی طرف سے ہماہنگی، روس کے خلاف فوجی کاروائی میں واشنگٹن کی براہ راست شمولیت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر فوجی آپریشن کو تیار اور اسے ہماہنگ کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ہمارے ملک کے خلاف فوجی کاروائی میں براہ راست شامل ہو رہا ہے۔

ویاچسلاف وولودین نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت غیر ملکی مشیر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین میں سنہ 2019 کے انتخابات میں زلنسکی کے اقتدار میں پہونچنے کو فوجی بغاوت کے مترادف قرار دیا۔

امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روس کی فوجی پیشرفت کو روکنے کے لئے یوکرین کے لئے فوجی امداد بڑھا دی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ دی کہ واشنگٹن نے روسی فوجی ٹکڑیوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات مہیا کرائیں جس سے یوکرینی فورسز کو اس جنگ میں متعدد روسی جرنلوں کو مارنے میں مدد ملی۔

24 فروری کو یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کاروائي کے آغاز سے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے روسی فوجی ٹکڑیوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لئے خفیہ اطلاعات اور تجارتی سٹلائٹ سمیت مختلف طرح کے ذرا‏ئع استعمال کئے۔

4:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top