مشرق وسطی

قطر کا صیہونی کی آبادکاروں کیلئے نئی رہائشی یونٹوں کے منصوبے پر خبردار

شیعیت نیوز: قطر کی حکومت نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے 400 رہائشی یونٹوں کے صیہونی کے نئے منصوبے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، قطری محکمہ خارجہ نے آج بروز ہفتے کو ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے اس منصوبے کی روک تھام اور صیہونی ریاست کو مقبوضہ فلسطین میں رہائشی یونٹوں کے منصوبے کو روکنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی آباد کاری کے منصوبے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی بین الاقوامی کوششوں کے لیے ایک سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے پر مبنی امن کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت جلد ہی مغربی کنارے میں قابض آباد کاروں کے لیے 4000 نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دینے والی ہے۔

عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے حکانے اسم منصوبے کی منظوری کے لیے امریکی حکام سے براہ راست بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی صیہونی حکومت کے قیام کی سالگرہ پر مبارکباد

دوسری جانب کویتی کھلاڑی بدر الھاجری سپین میں منعقد ہونے والی سن وے انٹرنیشنل چیس چیمپئن شپ کے مقابلوں سے دستبردار ہو گئے۔ کویتی کھلاڑی نے یہ فیصلہ اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کےبعد کیا۔

الھاجری کا شمار کویت کے شطرنج کے چیمپئنز میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی مقامی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر میڈل جیتے ہیں۔ الھاجری نے سنہ 2015 میں اسپین میں ہونے والے ’’سان سیباسٹین‘‘ ٹورنامنٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی شرکت کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

الھاجری کے دستبردار ہونے سے قبل کویتی قومی ٹیم کے کھلاڑی 19 سالہ محمد الفضلی  نے گذشتہ اپریل میں دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ کے گروپ مرحلے میں اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کویتی کھلاڑیوں کی جانب سے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہاری یکجہتی،فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی مخالفت میں اسرائیل کا کھیلوں کا بائیکاٹ کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button