دنیا

ویانا مذاکرات کو بند گلی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جوزپ بورل

شیعیت نیوز: یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے اپنے تازہ انٹرویو میں ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس سلسلے میں موجود بند گلی ہمیشہ ہی باقی نہیں رہ سکتی۔

فائنانشل ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے ممکنہ معاہدے کے حتمی کئے جانے میں موجود رکاوٹوں کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جوزپ بورل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، سپاہ پاسداران کے نام کو دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے نکالنے کے ایرانی مطالبے کے جواب میں وجود میں آنیوالی بند گلی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ کا کہنا تھا کہ میں ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے جاری مذاکرات میں پیش آنے والی بند گلی کے خاتمے کے لئے ایک ’’درمیانی رستہ‘‘ تلاش کرنے میں مصروف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مزارات مقدسہ منہدم کرنے والے آل سعود بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ریاستی سرپرستی میں ترویج کر رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

جوزپ بورل نے یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ اور ویانا مذاکرات میں یورپ کے سینیئر نمائندے اینریکے مورا کے دورۂ تہران کے بارے بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں اینریکے مورا کی جانب سے تہران کا دورہ کئے جانے کا خواہاں تھا تاہم ایران کی جانب سے اس دورے کا استقبال نہیں کیا گیا۔

یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ کا کہنا تھا کہ اب موجودہ مذاکرات کو بچانے کے لئے ’’ترکش میں آخری تیر‘‘ ہی باقی بچا ہے۔

فائنانشل ٹائمز کا لکھنا ہے کہ یورپی یونین کا سیکرٹری امور خارجہ ایک ایسے منصوبے کے ساتھ مشغول ہے کہ جس کے تحت دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے سپاہ پاسداران کا نام حذف کر دیا جائے گا لیکن اس کے تمام شعبوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی!

متعلقہ مضامین

Back to top button