دنیا

سری لنکا میں5 ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی نافذ

شیعیت نیوز: سری لنکا میں مالیاتی بحران کے باعث 5 ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

ایمرجنسی لگنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوں گے۔ خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک پائیدار معاہدے کے حصول کو امریکہ کے جرات مندانہ فیصلے کی ضرورت ہے، ایران

احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔

سری لنکا کی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے صدر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں اور عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکن حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر پیر کو ورچوئل ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں22 افراد ہلاک جبکہ 74 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں ہونے والا دھماکس بم کا نہیں ہے۔ کیوبا کے صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین موجود تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button