ایران

بیت المقدس کے غاصبوں سے لڑنا فلسطینی عوام کا فطری اور قانونی حق ہے، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قدس کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد فلسطینی عوام کا فطری اور قانونی حق ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کی یلغار اور غاصب صیہونی فوجیوں کی نمازیوں اور فلسطین کے مقدس مقامات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ اور قبضہ کرنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہے اور فلسطین اور قدس کے مجاہدین کی غاصبوں کے خلاف جدوجہد ان کا فطری اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے فلسطین کے دفاع اور مسجد الاقصی کو غاصبوں سے نجات دلانے کیلئے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے مقبوضہ فلسطین میں انتہا پسند صیہونیوں کو پر تشدد کارروائیاں کرنے کے لئے شیئ مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شجاع و بابصیرت انسانی حقوق کے علمبردار نامور صحافی شہید خرم ذکی کو ہم سے بچھڑے6برس بیت گئے

خطیب زادہ نے بعض عرب اور مسلمان حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مسلمان حکومتوں کے اس اقدام سے فلسطینیوں پر ظلم کرنے کے سلسلے میں اسرائيل کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجماں سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائيلی مظالم سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کے بعد سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی دہشتگردوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران دسیوں فلسطینی صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں اور جبکہ فلسطینیوں کی جوابی اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں سولہ صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button