اسلامی نقطہ نظر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے، سلامی

06 مئی, 2022 09:50

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں ، جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا، اسلامی نقطہ نظر میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ کوئی تدبیری فیصلہ نہیں بلکہ مذہبی حکم ہے۔

یہ بات میجر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز مشہد مقدس میں پاسداران انقلاب کے جنرل قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل نےعلامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھرمیں یوم انہدام جنت البقیع منانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں میں سے ایک کے طور پر اسلامی نظام میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ حقیقی مذہب دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اس طرز عمل کا سہارا لینے کی حمایت نہیں کرتا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ قائد انقلاب نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والی عالمی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس مؤقف کا اعلان کیا اور قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انجمن غلامان امریکہ ملک میں رسوا ہو چکی ہے اور پوری قوم یک آواز کہہ رہی ہے کہ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے،علامہ مقصودڈومکی

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ نقطہ نظر اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کی عظمت قرآن کی موجودگی میں پرورش پائی۔

پاسداران انقلاب کے قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں اپنے بیانات کے ایک اور پہلو میں، میجر جنرل سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پاسداران انقلاب سے جس چیز کی توقع کی جاتی ہے وہ قرآن کریم کا مظہر اور حامی ہونا ہے، کیونکہ وہ عدل و انصاف کے نفاذ کی کوشش کرتا ہے۔

8:42 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top