شام: دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
شیعیت نیوز: شام کی وزارت دفاع نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے اطراف ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 4 شامی فوجی اہل کار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق شامی فضائی دفاع نظام نے کل بدھ کی صبح دارالحکومت دمشق کے نزدیک اسرائیلی میزائل حملے کو روکا۔
العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنایا گیا۔
شامی دارالحکومت میں عینی شاہدین نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
شام میں 2011ء سے خون ریز تنازع دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب تک تقریبا پانچ لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوم القدس فلسطین کی حمایت میں مذاہب کے اتحاد کی علامت ہے، برطانوی پروفیسر برشیث
علاوہ ازیں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا اور لاکھوں شامی اندرون اور بیرون ملک جبری ہجرت پر مجبور ہو گئے۔
گذشتہ برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ ایرانی فورسز اور لبنانی حزب اللہ کے اہداف بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب دہشت گرد امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق، فوجی ٹرکوں ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گرد فوجیوں کا ایک قافلہ جو 40 گاڑیوں پر مشتمل تھا، بدھ کے روزعراق سے شام کے جنوبی علاقے حسکہ میں داخل ہوا ہے۔
غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔







