امریکہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیج رہا ہے، روس

25 اپریل, 2022 13:09

شیعیت نیوز: روس نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں منتقل کر رہا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ دیمتری روگوزین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ انتہائی جدید ترین خلائی ڈرون ایکس تھرٹی سیون کے ذریعے ، عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیجنے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلا سے کیے جانے والے حملے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ثابت ہونگے۔

قابل ذکر ہے کہ ایکس تھرٹی سیون قسم کے خلائی ڈرون ، پہلی بار سن دوہزار دس میں ایٹلانٹک فائیو نامی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔

یہ خلائی ڈرون ، زمین کے مدار میں دوسو ستر روز قیام کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن سن دوہزار پندرہ میں بھیجا جانے والا یہ خلائی ڈرون سات سو بیس روز تک مدار میں باقی رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈ بلیوایم کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین سے حمایت کیلئےاسلام آباد میں القدس کانفرنس کا انعقاد

دوسری جانب روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو اپنی پیش کردہ تجاویز پر یوکرین کے جواب کا منتظر ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایوان صدر کے ترجمان دی متری پسکوف کا کہنا تھا کہ روسی وفد نے مذاکرات کے دوران تازہ تجاویز یوکرینی وفد کو پیش کی تھیں، تاہم کیف ان تجاویز سے لا علمی کا اظہار کر رہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ روس نے، یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جزیرہ نمائے کریمہ اور دونوں خود ساختہ جمہوریاؤں، لوہانسک اور دونیتسک کی خود مختاری کو تسلیم کرلے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز سے اب تک امن مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم ان کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے اور دونوں ممالک ہمہ گیر جنگ بندی کے کسی سمجھوتے پر متفق نہیں ہوسکے ہیں۔

11:37 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top