لندن میں قاتل صیہونی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی
شیعیت نیوز: سیکڑوں برطانوی باشندوں اور صیہونیت مخالف کارکنوں نے اتوار کو لندن میں مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، قاتل صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں اسکاٹلینڈ کے گلاسگو سے، مانچسٹر، برمنگهم، واٹفورڈ اور شفیلڈ سے بڑی تعداد میں روزہ دار مسلمانوں، انسانی حقوق کے حامیوں، یہودیوں، جنگ کے مخالفوں اور فلسطینیوں نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شامل افراد اسرائیل مردہ باد اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین فلسطینی ایرانی اور لبنانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جرائم کی مذمت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی نے خود کو فلسطین پر قربان کردیا ، سرایا القدس بریگیڈ
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کیلئے عالمی سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کیا، جس کے بعد سے ہر سال دنیا بھر سے امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت میں بلند ہونے والی اس آواز کی ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لاطینی امریکہ میں فلسطینی فیڈریشن ’اوبال‘ نے فلسطینی مسیحی برادری کے ان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے اسرائیلی ریاست کے مکروہ ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عیسائی عبادت گذاروں کے مذہبی مقامات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنا ان کے مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔
لاطینی امریکہ کی عیسائی برادری کی طرف سے ایسٹر کے تہوار پرفلسطینی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ بیت المقدس اور فلسطینی مسیحی برادری اسرائیلی مافیا اور ریاستی جرائم کے خلاف ثابت قدم ہیں۔







