دمشق کے شمال مغربی علاقے الورود میں کار بم دھماکہ

22 اپریل, 2022 08:33

شیعیت نیوز: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دمشق کے شمال مغربی علاقے الورود میں ایک کار میں نصب بم دھماکے کی خبر دی ہے۔

شام کی آفیشل نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، یہ کار بم دھماکہ دمشق کے شمال مغرب میں واقع الورود کے علاقےدمر میں ہوا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، البتہ اس حادثے میں مالی نقصان ہوا ہے۔

ابھی تک واقعے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں، اور کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب شام کے قامشلی علاقے کے باشندوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو اپنے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

شام کے بعض علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف عوامی غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کی جانب سے مزار شریف میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت

تازہ تارین رپورٹ کے مطابق قامشلی علاقے کے حامو ، مسعدہ ، القصیراور تل احمد دیہاتوں کے عوام نے امریکی فوجی کاررواں کا راستہ روک کر اپنے علاقے سے باہرنکلنے پرمجبورکردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کا کاررواں 4 گاڑیوں پرمشتمل تھا جبکہ ان کے ہمراہ آزاد سیرین فورس میلیشیا کی بھی ایک گاڑی چل رہی تھی۔

جنوب مشرقی قامشلی کے مضافات میں واقع تل احمد نامی دیہات کے عوام نے بھی شامی فوج کی مدد سے غاصب امریکی فوجیوں کی 6 گاڑیوں کو روک کر، انھیں اپنے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبورکردیا۔

امریکی فوج اور فری سیریئن آرمی نامی امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ الحسکہ اور شمالی شام کے بعض علاقوں پر قابض ہے، جس کے خلاف اس علاقے کے عوام اکثراحتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

حکومت شام نے با رہا تاکید کی ہے کہ آزاد سیرین فوج اور امریکی فوجیوں کا مقصد مشرقی اور شمال مشرقی شام میں موجود تیل کے ذخائر کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں ہے اور ان کی موجودگی غیرقانونی ہے۔

7:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top