لبنان

حزب اللہ لبنان کی جانب سے مزار شریف میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت

شیعیت نیوز: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے داعش کے ہاتھوں مزار شریف افغانستان میں اہل تشیع کے قتل عام پر اپنے ردعمل میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حواث ان جرائم کے مرتکب افراد کی بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نےکل جمعرات کی شام افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانیت شرماگئی! مبینہ طور پراغوا ہونے والی شیعہ لڑکی کی تلاش کیلئے مسلمانوں کا مسجد سےاعلان کرنے سے انکار

العہد نیوز نے حزب اللہ سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ ماہ مبارک رمضان اور خدا کے گھر کی حرمت کی پامالی اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے۔ یہ عمل ان قاتلوں کی سفاکیت کو ظاہر کرتا ہے جو انسانی، اخلاقی اور مذہبی اقدار سے بہت دور ہیں۔

حزب اللہ نے کہا کہ داعش کے اس گھناؤنے قتل کے تسلسل کے جواب میں، اسلامی حکومتوں اور مذہبی حکام کو چاہیئے کہ وہ اس بدعتی نظریئے کی مذمت کریں اور اس کے حامیوں کے پیچھا کریں اور ان کے جرائم اور بدعنوانی کا خاتمہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی حیرت انگیز ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حزب اللہ نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جرائم پیشہ گروہوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، اپنے شہریوں کی حمایت کریں اور ایسے ہی واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ آج مزار شریف میں نمازیوں اور عام شہریوں کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے تیس شہری جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button