کویت اور بحرین میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف یکجہتی جلوس اور مظاہرے

19 اپریل, 2022 08:59

شیعیت نیوز: کل سوموارکو کویت میں یوتھ فار القدس انجمن نے الارادہ اسکوائر (قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے) میں ایک یکجہتی جلوس کا اہتمام کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اور نمازیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔

کویت اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے یکجہتی جلوس  میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور القدس اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے۔ کویت کی طرف سے  القدس اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی گئی اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کی تحسین کی گئی۔

شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر’’ اے اقصیٰ، ہم اپنی جانوں اور خون سے تمہیں چھڑائیں گے‘‘، ’’زمین کا مالک ثابت قدم ہے، ڈرنے والا نہیں‘‘ کےنعرے درج تھے۔

یوتھ لیگ فار یروشلم کے سربراہ مصعب المطوع نے کہا کہ آج ہم یہاں ہیں، ناانصافی اور ظلم کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر پرتشدد جھڑپیں

دوسری جانب بحرین کے شہریوں نے پرامن مظاہروں کے ذریعے ملت فلسطین اور مسجد الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، بحرینی شہریوں نے جمعہ کی رات شمالی منامہ میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس مقدس مسجد پر صیہونی فوج کے حملے کی مذمت کی۔

بحرین کی ’’مرأۃ البحرین‘‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی مظاہرین نے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں سے اپنی برائت کا اعلان کیا۔

بحرینی مظاہرین نے صیہونی حکومت اور آل خلیفہ حکومت کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر تنقید کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت میں شدت آگئی ہے، صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کرکے کم از کم 230 افراد کو زخمی اور 500 کے قریب دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

6:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top