یمن

یمنی حکومت کا اعلان جنگ بندی پر پابندی جاری رہے گی، محاصرہ بھی ختم ہو

شیعیت نیوز: صنعا حکومت نے ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور صنعا حکومت کے وزیر دفاع نے ملک میں جنگ بندی کی حمایت جاری رکھنے اور محاصرے کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے صنعا حکومت کے وزیر دفاع محمد العاطفی سے ملاقات میں ملک میں قیام امن کی برقراری کی جانب تمام صادقانہ و مخلصانہ کوششوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے جنگ بندی کی کامیابی کی حمایت کرتے ہوئے یمنی عوام کے مصائب کو دور کرنے کے لیے صنعا کے ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے اور محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات کے دوران یمن میں انسانی اور فوجی جنگ بندی اور صنعا میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم پیشرفتہ امن کے حصول کے لیے مخلصانہ کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، وہ امن جو یمن کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض میں یمن کی نام نہاد صدارتی کونسل کا پہلا ہی اجلاس منسوخ

یمن کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جنگ بندی کے پابند ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دشمن قوتوں نے بارہا بعض حالات کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد یمن میں جنگ بندی کی ہر روز خلاف ورزی کر رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس نے درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سنیچر کی رات سبا نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جارح اتحاد کے بمباری اور جاسوسی کرنے والے جہازوں نے یمن کے مآرب، تعز، الجوف، حجہ، صعدہ، عمران، البیضا، الضالع اور الحدیدہ کے آسمان کے اوپر پروازیں کیں جب کہ صوبے مآرب اور لحج میں اس اتحاد کے فوجیوں نے مختلف اہداف پر راکٹ مارے ۔

قابل ذکر ہے کہ یمن میں 2 اپریل کو شام 7 بجے سے جنگ بندی کے نافذ ہونے کا اعلان ہوا، لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی دن ایسان گزرا ہو جب جارح اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button