دنیا

فلسطینیوں کی کارروائیاں دردناک تھیں، اسرائیلی صدر ہرتزوگ کا اعتراف

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشنز بہت ہی دردناک تھے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر نے مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کو بہت ہی خطرناک اور دردناک قرار دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے جمعرات کو عبری ریڈیو کان سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیوں سمیت مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔

کان ریڈیو کے حوالے سے شہاب نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی صدر نے اپنی گفتگو میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن علاقے میں واقع شہروں میں جو کارروائیاں ہوئی ہیں جن میں تقریبا 14 اسرائیلی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے، بہت ہی خطرناک اور دردناک کارروائیاں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر چڑھائی ،مسجد الاقصی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اس کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں اور اہم اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی میں یہ دعوی کیا کہ صیہونی فوج خطروں پر غالب رہے گی۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے جمعرات کی شام کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے تین شدت پسند یہودیوں کو مسجد پر حملہ کرنے سے روکا اور انہیں حرم قدسی سے نکال دیا۔

’’القدس اوقاف‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے شدت پسندوں نے نماز عصر کے وقت باب المجلس  سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

قدس پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں عشا اور نماز تراویح میں زبردست حاضری دیکھنے میں آئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button