عراق

بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں بم دھماکہ

شیعیت نیوز: عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا، جس کی ذمہ داری اصحاب الکهف نامی عراقی گروہ نے قبول کر لی ہے، تاہم رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پا رہے ہیں جب عراقی پارلیمنٹ، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کر چکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشت گرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع الاقصی میں جان دے دیں گے مگر اسکی چابیاں صیہونیوں کو نہیں دیں گے، عمانویل مسلم

دوسری جانب اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اپنے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر تہران پہنچے ہیں، جہاں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔

رسمی استقبال کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق مذاکراتی نشست ہنوز جاری تھی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتوں پر جلد از جلد عملدرآمد اور ایران سعودی عرب مذاکرات کے ساتھ ساتھ خطے میں وقوع پذیر ہونے والے تازہ ترین حوادث پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button