اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے جسے بے دردی کے ساتھ شہید کرنےکے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کل بدھ کو غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور بیت لحم میں دو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ تیسرے فلسطینی کو شمالی شہر قلقیلیہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ رام اللہ میں سلواد کےمقام پر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ مقبوضہ غرب اردن میں حالات کشیدہ، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 سالہ عمر محمد علیان کے سینے میں گولی لگی جس کے باعث وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ پانچ کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی بچے 14 سالہ محمد فواد کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی بچے کی شہادت کا واقعہ حوسان کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز حوسان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر لاقف کے مقام پر ایک مقامی وکیل 32 سالہ محمد حسن محمد عساف کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید اور کم سےکم تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button