چینی ترجمان لی جیان کی امریکہ کو نصیحت، روس کے خلاف پابندیوں سے حالات خراب ہوں گے

12 اپریل, 2022 13:02

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان نے امریکہ سے یوکرین کے موجودہ حالات سے سوء استفادہ کرنے کے بجائے، کشیدگی کے حل اور جنگ کے خاتمے میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین میں صلح کے حصول کو آسان بنانے کے لئے موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے بجائے عملی اقدام کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں روس کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کے بارے میں رد عمل دکھایا اور واشنگٹن کی طرف سے غیر قانونی اہداف تک پہونچنے کے لئے تسلط کو باقی رکھنے کے ہتھکنڈے کے طور پر پابندیوں کے استعمال کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں بڑھانے سے حالات نہیں سدھریں گے بلکہ پینڈمک کے دور میں پابندیاں نئی مشکلات کا سبب بنیں گی۔

چین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس اور یوکرین واقعات کو الگ الگ ڈھنگ سے نقل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کا ماننا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات کے پیشِ نظر حوادث کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر نتیجہ نکالنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیومن رائٹس واچ کا بائیڈن حکومت کو یمن میں شریک جرم ہونے پر انتباہ

چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ پیر کو اپنے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین میں تنازعے کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات کی اپیل کی۔

دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال جیسے بھی تبدیل ہو چین اپنی دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔

اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے نے وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان شیئر کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال کیسے تبدیل ہوتی ہے، چین پاکستان کی طرف اپنی دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔

لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال کی تبدیلی سے دونوں ملکوں کے مجموعی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

6:57 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔