عراق

میں تمام عراقیوں کا خادم ہوں، آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی

شیعیت نیوز: حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے رمضان المبارک میں ان سے ملاقات کے لئے آنے والی عراقی مذہبی، سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات سے فرمایا کہ میں تمام عراقیوں کا خادم ہوں۔

سابق عراقی پارلیمانی نمائندہ عبد الہادی الحکیم نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مجھے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی خدمت میں بیٹھنے کا شرف حاصل ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے عزت مآب سے عرض کیا کہ آپ کا عظیم وجود تمام عراقیوں پر سایہ کی مانند ہے، آپ کے ہی وجود سے عراق اور اس کے مقدسات محفوظ ہیں اور آپ سب کے لئے سکون و اطمینان کا سرچشمہ رہے ہیں اور ہیں۔

الحکیم نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے میری ان گزارشات کو سننے کے بعد فرمایا کہ میں عراقیوں کا خادم ہوں۔

انہوں نے آخر میں مرجع جہان تشیع کی سلامتی کے لئے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خداوند عالم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا عظیم سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے اور ہمارے ملک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ اور دور رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : عسقلان شہر میں ایک فلسطینی کی شہادت پسندانہ کاروائی

دوسری جانب مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان کی مبارک راتوں میں مجلس وعظ و نصیحت کا سلسلہ ان شاء اللہ آخری ماہ مبارک تک جاری رہیگا۔

اس مجلس میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف اور حوزہ علمیہ کے افاضل و علماء کی شرکت کے علاوہ مومنین کرام بھی شرکت فرماتے ہیں اور خطیب منبر حسینی حجۃ الاسلام شیخ علاء الکعبی کے خطاب سے مستفیض ہوتے ہیں ۔

مرجع عالیقدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ایک بیان میں کہا کہ حسب دستور قدیم ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں مرکزی دفتر نجف اشرف میں ان مجالس وعظ و نصیحت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ان مجلسوں کی بقا ہی میں دین اور شعائر کی بقا ہے، ان مجلسوں کی برکت، وعظ و نصیحت سے مستفیض ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں سیرت اہلبیت نبوی علیھم السلام کی یاد دہانی ہوتی رہتی ہے اور ظاہر ہے ان شعائر سے سیکھنے اس میں غور و فکر ہی میں معاشرے کی بھلائی ہے اور اپنے عقائد اور دینی و مذہبی شناخت کو مزید راسخ کرنے میں یہ مہم عنصر ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button