روس کی بریکس گروپ کے ادائیگی نظام کو مربوط کرنے کی اپیل

11 اپریل, 2022 16:38

شیعیت نیوز : روس کی وزارت خزانہ نے بریکس کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سے قومی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھانے اور ادائیگی کے نظام کو مربوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے روس کی وزارت خزانہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وزیرخزانہ انتوان سیلوانوف نے بریکس کے اجلاس میں کہا ہے کہ پابندیوں کی بنا پر اقتصادی صورت حال غیرمعمولی طور پر خراب ہوگئی ہے۔

انتوان سیلوانوف نے کہا کہ نئی پابندیوں نے ڈالر پر مبنی بین الاقوامی مالی سسٹم کی بنیاد کو تباہ کردیا ہے۔

روس کے وزیرخزانہ نے کہا کہ اس موضوع نے ہمیں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھانے پر مجبورکردیا ہے۔

روسی وزیرخزانہ نے اس سلسلے میں ادائگی کے نظام اور کارڈز کو مربوط کرنے نیز بریکس ممبران کے ذریعہ ایک آزاد کریڈٹ ریٹنگ کمپنی بنانے کی جانب اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ یوکرین کا سینتالیسواں دن، روس کے وسیع حملے، یوکرینی فوجیوں کا تلخ اعتراف

سیلوانوف نے کہا کہ موجودہ بحران انسان کا پیدا کردہ ہے اور بریکس کے رکن ممالک اس اقتصادی صورت حال کے نتائج کوآسان بنانے کے لئے تمام لازمی وسائل اورطریقہ کار متعین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

روس کے خلاف عائد پابندیوں نے دنیا کے اقتصادی اور مالی ٹرانزیکشن کے تقریبا نصف ذرائع سے اس کا رابطہ کاٹ دیا ہے۔

روس کے وزیر خزانہ اینٹن سیلوانوف نے جمعہ کو بریکس کے وزراء کے اجلاس میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے عالمی پیمانے پر اقتصادی حالت ابتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو سزا دینے کے لئے اٹھائے گئے قدم سے امریکی ڈالر پر منحصر بین الاقوامی نقدی و مالیاتی سسٹم کی بنیاد بھی تباہ ہو گئی ہے، جس سے ہمیں کچھ میدانوں میں تیزی سے کام کرنے کی ضروت ہے۔ سیلوانوف نے کہا کہ ہمیں برآمدات و درآمدات کے لئے قومی کرنسی کے استعمال، مالیاتی نظام کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور بریکس کی آزاد ریٹنگ ایجنسی بنانے کی ضرورت ہے۔

روس نے سویفٹ کی جگہ پر ایس پی ایف ایس نامی بینکنگ نظام سے مربوط میسیجنگ سسٹم قائم کیا ہے۔ اسی طرح اس نے ایم آئی آر نامی کارڈ سے ادائیگی کا سسٹم بنایا ہے جو سنہ 2015 سے کام کر رہا ہے۔

6:39 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔