عراق

عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے آئے دن ان کے لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ روزعراق میں 2 امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں پر حملہ ہوا۔

شفق نیوز کے مطابق، ایک کارواں صوبے ذی قار میں سڑک کے کنارے لگے بم کا نشانہ بنا جبکہ دوسرا کارواں صوبے صلاح الدین میں ایک حملے کا نشانہ بنا تاہم اس میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں اور امریکی فورسز پر حملے بڑھے ہیں اور کچھ گروہوں نے الانبار کی عین الاسد، اربیل کی الحریر اور بغداد ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریا چھاونیوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی دہشت گرد فوجی تعینات ہیں۔

عراق کے مزاحمتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے جب تک انکے ملک میں امریکی دہشت گرد موجود رہیں گے، وہ اپنے فطری حق کے تحت اُن کے خلاف مزاحمت و استقامت کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سلیمانیہ کے ایک لوہے کے کارخانے میں دھماکہ ہو گیا جس میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے عراقی کردستان کے صوبہ سلیمانیہ میں واقع لوہے کے کارخانے میں دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے۔

اسپتال کے ایک ذریعے نے شفق نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ دھماکہ، تانجر علاقے میں لوہے کے کارخانے میں ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ دھماکے کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ارث نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button