اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تل ابیب حملہ، اسرائیلی سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب ہے، محمد الہندی

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد کے شعبہ سیاسی امور کے سربراہ محمد الہندی نے  جمعرات کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی ریاست کے کھوکھلے سیکیورٹی سسٹم پر ایک اور کاری ضرب ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان میں تل ابیب کے بیچ و بیچ انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا فطری حق قرار دیا۔

اسلامی جہاد کے شعبہ سیاسی امور کے سربراہ محمد الہندی نے کہا کہ تل ابیب میں کیا جانے والا فدائی حملہ  اسرائیل پر کاری ضرب ہے۔ فلسطینی مجاہد رعد حازم نے اسرائیل کے سیکیورٹی سسٹم پر ایک اور کاری وار کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے۔

قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد الہندی نے کہا کہ فلسطینی قوم قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے ہرجگہ سے نکلے گی اور تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرے گی۔ قابض دشمن فلسطینی قوم کےحوصلے پست کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر فلسطینی آزادی کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی مجاہدین کے آہنی عزم کے سامنے  کھڑی نہیں رہ اسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوئی وقعت نہیں۔ صیہونی دشمن ریاست خود کو اور اپنے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو فلسطینیوں کی مزاحمت سے نہیں بچا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جنگجوؤں کے حملے میں بیس فلسطینی زخمی ہو گئے

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب ملے گا۔

صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان نے خودساختہ صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں ایک نائٹ کلب کے اندر شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں کم از کم دو غاصب صیہونی ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔

اس اقدام پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button