اہم ترین خبریںیمن

یمن کی ریاستی کونسل سعودی آلہ کاروں پر مشتمل ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ریاض کی اعلان کردہ یمن کی ریاستی کونسل کے اراکین ایسے آلہ کاروں پر مشتمل ہے جو سعودی عرب کے لئے کام کرتے ہیں۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے لئے جس ریاستی کونسل کی تشکیل کا اعلان ریاض کی جانب سے کیا گیا ہے اس کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کونسل سعودی عرب کی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو مشورہ دیا کہ وہ فریب کاریوں اور مکارانہ چالوں سے باز آجائے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ اس قسم کے اقدام سے یمنی قوم کے عزائم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کہا کہ اس اقدام کا مقصد یمن کے خلاف جارحیت کا جواز فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ریاض مذاکرات گذشتہ بدھ کو شروع ہوئے ہیں۔ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی برطرفی سے قبل ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاض مذاکرات، سعودی عرب اور منصور ہادی کے عدم اعتماد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی تقدیر کا تعین اس کی سرحدوں سے باہر نہیں ملک کے اندر ہوتا ہے، انصار الاسلام

ریاض اجلاس میں سعودی عرب نے چھے سو سے زائد اپنے آلہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی ہے مگر منصور ہادی اوراس کے معاون علی محسن الاحمر کو جو ریاض میں ہی موجود تھے، دعوت نہیں دی ہے۔ ریاض اجلاس میں سعودی عرب نے یمن کی ریاستی کونسل کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے کہا ہے کہ یمنی سرحدوں سے باہر کسی بھی قسم کی سرگرمیاں صرف سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کی مکارانہ چالوں کی نمائش کے مترادف ہے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبد السلام نے بھی ریاض اجلاس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و صلح کا حصول صرف جارحیت بند ہونے ، محاصرہ ختم اور غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی صورت میں ہی ممکن ہے ورنہ دوسری صورت میں ایک ناکام کوشش ہے، خاص طور سے ایسی حالت میں کہ سعودی آلہ کار موقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ یمن میں صرف کشیدگی بڑھانے کی ہی کوشش کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button