اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ناجائز ریاست اسرائیل سے ڈاک پارسل کی کراچی میں ترسیل پر پی ایل ایف کا اظہار مذمت اور تشویش

فلسطین فاونڈیشن کے رہنماؤں نے کہا کہ اعلی انتظامیہ جواب دے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پھر محکمہ ڈاک کو اسرائیل سے بیگ کیسے موصول ہوا ؟ اسرائیل سے ڈاک موصول ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔

شیعیت نیوز: سفارتی اور تجارتی تعلقات کے بغیر غاصب ریاست اسرائیل سے ڈاک پارسل کی کراچی میں وصولی پر اظہار تشویش ۔محکمہ ڈاک کراچی کو اسرائیل سے ڈاک بیگ موصول ہونے پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت۔

فلسطین فاونڈیشن کے رہنماؤں نے کہا کہ اعلی انتظامیہ جواب دے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پھر محکمہ ڈاک کو اسرائیل سے بیگ کیسے موصول ہوا ؟ اسرائیل سے ڈاک موصول ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کراچی نے اسرائیل سے موصولہ بیگ کو آگے روانہ کیوں کیا ؟ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے صدر مملکت عارف علوی اسرائیل پوسٹ کا بیگ پاکستان پوسٹ کو موصول ہونے کا نوٹس لیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر سوالیہ نشان ہیں، محکمہ ڈاک کے اعلی افسران کو چاہئےکہ ملازمین کو بتائیں کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں رکھتا اسرائیل سے آنے والے ڈاک بیگز کو فی الفور روکا جائے ۔اسرائیل پوسٹ کی پاکستان میں ترسیل کو فی الفور روک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلمان حیدر رضوی کا چہلم 13 رمضان المبارک کو انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقد ہوگا

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، نائب امیر مسلم پرویز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابو مریم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر علی ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری، بشیر سدوزئی، کرامت علی اور دیگر کا اسرائیل پوسٹ سے پاکستان پوسٹ کو موصول ہونے والی ڈک کے معاملہ شدید الفاظ میں مذمت اور اسرائیل پوسٹ کی ڈاک کی ترسیل کو روکنے کا مطالبہ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button