ایرانی وزیرِ خارجہ کی اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت

27 اپریل, 2026 12:13

شیعیت نیوز : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آج اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس میں امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم پر مجلسِ عزا، دشمن نظامِ ولایت سے آج بھی خوف زدہ ہے

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ایران کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارت کاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک روز قبل بھی ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تفصیلی مشاورت کی تھی اور پھر مسقط روانہ ہو گئے تھے۔

1:26 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔