شہید سلمان حیدر رضوی کا چہلم 13 رمضان المبارک کو انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقد ہوگا

07 اپریل, 2022 11:57

شیعیت نیوز: پاسبان عزاء کراچی کے جنرل سیکریٹری شہید سلمان حیدررضوی کے چہلم کا اجتماع15 اپریل 2022 بمطابق 13 رمضان المبارک کو امام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہید سلمان حیدر کے چہلم کی مجلس عزا 13 رمضان المبارک رات 8 بجے امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی میں منعقد کی جائے گی جس سے خطاب علامہ سیدشہنشاہ حسین نقوی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے نئے ارکان کا اعلان ، ایم ڈبلیوایم سے تعلق رکھنے والے علماء بھی شامل

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت علماء کرام و ذاکرین عظام تعزیتی کلمات بیان کریں گے۔

مجلس عزاکے اختتام پر شہر بھر کے معروف نوحہ خواں و ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔یاد رہے کہ شہید سلمان حیدر کو دہشتگردوں نے انچولی سوسائٹی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔ تاحال پولیس اور سیکیورٹی ادارے شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

10:57 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔