ملتان میں شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم پر مجلسِ عزا، دشمن نظامِ ولایت سے آج بھی خوف زدہ ہے
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ملتان منیرآباد یونٹ کے زیرِ اہتمام شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں مجلسِ عزا اور ماتم داری کا اہتمام امام بارگاہ قصرِ ابوطالب و مسجد رحمۃ اللعالمین منیرآباد میں کیا گیا۔
مجلسِ عزا سے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ اور حجۃ الاسلام مولانا کوثر عباس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی رہنما سید حسنین شیرازی، یونٹ صدر علی رضا لیل، غلام عباس، شجر عباس، تحسین رضا سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے عوام کا دل جیت لینے والا اقدام، ایران کے لیے 39 لاکھ سے زائد رقم، سونا اور دیگر سامان ایرانی قونصل جنرل کے حوالے
مقررین نے اپنے خطاب میں رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ معظم کی خواہش تھی کہ وہ راہِ خدا میں شہید ہوں، سو وہ اپنی خواہش کے مطابق دنیا سے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ان کی شہادت سے شکست خوردہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن آج بھی نظامِ ولایت سے خوف زدہ ہے۔







