بیت المقدس کے باب العامود سے 33 فلسطینی گرفتار

07 اپریل, 2022 08:05

شیعیت نیوز: بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے چار دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اطراف میں باب العامود کے علاقے سے 33 شہریوں کو گرفتار کیا۔

بیت المقدس کے ایک مقامی وکیل فراس جبرینی نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے خاص طور پر باب العامود میں نوجوانوں اور بچوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے القدس کے مغرب میں واقع مرکز ’’المسکوبیہ‘‘ میں ایک تحقیقاتی یونٹ قائم کیا ہے۔ باب العمود اور اس کے آس پاس کے زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کے لیے فلسطینیوں کو اسی سیل میں لایا گیا۔

جبرینی نے مزید کہا کہ قابض ریاست نے القدس فلسطینیوں کے جمع ہونے کے خوف سے صلاح الدین اسٹریٹ پر قیدیوں کو منتقل کرنے اور ان سے پوچھ گچھ کرنے سے گریز کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حراست میں لیے گئے زیادہ تر بالغ افراد ہیں اور چند نوجوانوں کے علاوہ باقی سب کی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔ چند ایک کو مشروط طورپر رہا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو رکوائے، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار نے استقامتی آپریشنز کے بارے میں صیہونی میڈیا کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار نے تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی غیر مربوط کارروائیوں کے بارے میں صہیونی چینل "کان” کے دعوے کے جواب میں اس رپورٹ کو سراسر جھوٹ قرار دیا اور اس کی تردید کی۔

اسرائیل چینل کان نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جہاد اسلامی نے اپنے تین مجاہدین کی شہادت کے بعد اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس کارروائی کی حمایت نہیں کی۔

اس رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے ایک سینئر اہلکار نے العربی الجدید کو بتایا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور یہ مکمل طور پر جھوٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاد اسلامی تحریک اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف تل ابیب کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے پر متفق ہیں۔

واضح رہے کہ جنین کے جنوبی علاقے ’’عربہ‘‘ میں سنیچر کی صبح ایک جھڑپ میں تحریک جہاد اسلامی کے تین مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ جھڑپوں میں چار صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔

5:48 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔