روس نے ویکیپیڈیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

06 اپریل, 2022 12:30

شیعیت نیوز: روس نے ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر یہ اطلاعات نہیں مٹائی گئیں تو ویکیپیڈیا پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے منگل کے روز ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا۔

روئٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ریڈیو کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ہم ویکیپیڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ یوکرین کی صورتحال کے بارے میں جو غلط اطلاعات شائع کی ہیں انہیں مٹا دے۔

روس نے ویکیپیڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں ’’خصوصی آپریشن‘‘ کے ساتھ ساتھ روسی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔

روسی قانون کے مطابق کوئی انٹرنیٹ ذریعہ جو درخواست پر غیر قانونی معلومات کو نہیں مٹاتا، اسے 4 ملین روبل یعنی 48120 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا یوکرائن کیلئے اضافی فوجی امداد کا اعلان

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران کو لے کر امریکہ اور نیٹو اس کے خلاف لگاتار الزامات عائد کر رہے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے شہر بوچا میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی مبینہ ویڈیو امریکہ نے روس پر الزام لگانے کی سازش کے تحت بنائی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کل دیر گئے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے پیچھےکون ہے؟

روسی وزارت خارجہ کی عہدہ دار نے مزید کہا کہ یورکرین میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تصاویر پر مغرب کے فوری منفی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کہانی روس کی شبیہ کو داغدار کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

زاخارووا نے کہا کہ اس معاملے میں، میں نہیں سمجھتی کہ یہ حقیقت کہ (روس کے بارے میں) بیانات اس مواد کے منظر عام پر آنے کے پہلے منٹوں میں دیے گئے ہیں، اس میں کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ اس کہانی کا حکم کس نے دیا ہے۔

قبل ازیں واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے نیوز ویک کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے بوچا شہر میں شہریوں کی مبینہ ہلاکت کے بارے میں کہا تھا: ’’یوکرین کے شہر بوچا میں اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب اس پر روسی مسلح افواج کا کنٹرول تھا۔ کسی شہری کی اطلاع نہیں دی گئی، لیکن امریکی میڈیا نے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد یوکرائنی فوج کی گولہ باری کو نظر انداز کیا۔

11:58 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔